بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد بابر اعظم کا بیان

کولکتہ(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب فخر زمان کھیلتا ہے تو یہ کتنا زبردست پرفارم کرتا ہے ۔ اس جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا اور ہم اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ، پھر دیکھتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔باولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ہمارے مین باولرز نے وکٹیں لیں ،باولرز نے اچھی لائن لینتھ پر باولنگ کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *