کفایت شعاری اقدامات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں بڑی کٹوتی کر دی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)کفایت شعاری اقدامات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں بڑی کٹوتی کردی گئی،وفاقی پی ایس ڈی پی 167 ارب روپےکم ہوکر 833 ارب روپےرہ گیا،بعض وزارتوں کوجاری کردہ 22 ارب 62 کروڑروپے واپس بھی لے لیے گئے،وزارتوں کو نظرثانی شدہ بجٹ کے اندر رہ کر اخراجات کی ہدایت ردی گئی ہے۔

دستاویز کےمطابق ارکان پارلیمنٹ کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تاحال کوئی کٹ نہیں لگایاگیا،کابینہ ڈویژن کیلئے 63 ارب 23 کروڑروپےکا ترقیاتی بجٹ برقرارہے،جبکہ وزارتوں کو کٹوتی کے بعد اضافی فنڈز واپس فنانس ڈویژن کو جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وفاقی تعلیم کےمنصوبوں پر 2 ارب 31 کروڑ روپےکا کٹ لگا ہےجس کے بعد بجٹ 26 ارب 60 کروڑروپے رہ گیا،صوبوں اورخصوصی علاقوں کا بجٹ 226 ارب سے کم ہوکر 201 ارب روپے تک محدود ہوگیا۔

وزارت داخلہ کابجٹ 12 اعشاریہ پانچ ایک ارب سےکم ہوکر 11 اعشاریہ پانچ ایک ارب روپے کردیاگیا،ریلوے کا ترقیاتی بجٹ 20 اعشاریہ ایک سات ارب سےکم کرکے 18 اعشاریہ پانچ پانچ ارب روپے کر دیا گیا ، جبکہ پاورڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 81 اعشاریہ چھ آٹھ ارب سےکم کرکے 75 ارب روپے تک محدود کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر مزید طاقتور، کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پاکستان امیج)بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر ایریا آج سے مزید طاقتور ہو سکتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email