توشہ خانہ کیس بشریٰ بی بی کیخلاف نہیں بنتا،ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج کے ریمارکس، عبوری ضمانت میں 14نومبر تک توسیع

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6مقدمات، بشریٰ بی بی کیخلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 14نومبر تک توسیع کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ توشہ خانہ کیس بشریٰ بی بی کیخلاف نہیں بنتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6مقدمات اور بشریٰ بی بی کیخلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں،پراسیکیوٹر کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ اپنے وکلا سے کہیں کہ بحث کریں،خالد یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہم جب آتے ہیں پراسیکیوشن غائب ہو جاتی ہے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 14نومبر تک توسیع کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ توشہ خانہ کیس بشریٰ بی بی کیخلاف نہیں بنتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *