سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، 5 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار کی سطح پر آگئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 8 ہزار سے کم ہوگئی۔پیر کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 79 ہزار 962روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 11 ہزار 490روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 986روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 212 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 100روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 914روپے ہوگئی۔ 10گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کی کمی سے 6ہزار 784روپے ہوگئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ سونے کی فی اونس قیمت 38ڈالرز کم ہو کر 4 ہزار 576ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی 1ڈالرز کی کمی سے 74اعشاریہ 30ڈالرز ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

200 یونٹ تک بجلی سبسڈی ختم، پاکستان کی آئی ایم ایف کو نیا نظام متعارف کرانیکی یقین دہانی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری یقین دہانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email