یاسر حسین نے پاکستانی ڈراموں کے معیار میں کمی کی وجہ بھارت کو قرار دے دیا

لاہور(پاکستان امیج)اداکار، میزبان اور ہدایت کار یاسر حسین نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بدلتے معیار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر مواد بنانے سے پاکستانی ڈراموں کی اصل شناخت متاثر ہوئی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے اپنی مضبوط کہانی، تہذیب اور معیار کے باعث عالمی سطح پر منفرد پہچان رکھتے تھے، مگر جب بھارت میں ان کی مقبولیت بڑھی تو کئی پروڈیوسرز نے بھارتی ناظرین کی پسند کے مطابق مواد تیار کرنا شروع کر دیا۔

ان کے مطابق بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کو ان کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے پسند کرتے تھے، لیکن افسوس کہ پاکستانی انڈسٹری نے اپنے معیار کو بلند رکھنے کے بجائے خود کو نسبتاً کم معیاری رجحانات کے مطابق ڈھال لیا۔

یاسر حسین کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ افراد نے ان کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ کئی صارفین نے اسے مبالغہ قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *