اسلام آباد (پاکستان امیج)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ایرانی مال بردار بحری جہاز ایم وی توسکا کے 22 رکنی عملے کو بحفاظت پاکستان منتقل کر دیا گیا، یہ اقدام امریکہ اور ایران کے درمیان اعتماد سازی کی ایک بڑی کڑی ہے جس میں پاکستان نے کلیدی سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ جاری اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ عملے کے ارکان کو گزشتہ رات ایک خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لایا گیا، ان 22 افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا، صرف عملہ ہی نہیں، بلکہ ایم وی توسکا جہاز کو بھی پاکستانی علاقائی حدود میں لایا جا رہا ہے، وہاں ضروری مرمت کے بعد اسے باضابطہ طور پر اس کے اصل ایرانی مالکان کے سپرد کر دیا جائے گا۔نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ پوری کارروائی ایران اور امریکہ دونوں کی مکمل حمایت اور تعاون سے مربوط کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ “یہ اقدامات یقینی طور پر ایک اہم اعتماد سازی کے اقدام کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان اس تعاون پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتا ہے”، اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور ثالثی کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ تعمیری روابط کا حامی رہا ہے اور موجودہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ضبط کیے گئے ایرانی مال بردار جہاز توسکاکے عملے کے 22ارکان کو اعتماد سازی کیکیلئے ہمارے حوالے کر دیا ہے، جہاز ضروری مرمت کے بعد مالکان کو واپس کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ان افراد کو گزشتہ رات پاکستان لایا گیا تھا اور یہ اقدام امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کی ایک کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔امریکہ کے سینٹ کام ترجمان کیپٹن ٹام ہاکنز نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 19 اپریل کو ضبط کیے گئے ایرانی جہاز توسکا اور عملہ کے 22 ارکان کو پاکستان کے حوالے کیا جا رہا ہے جو ایران کو واپس بھیجے جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 22 ارکان گزشتہ شب پاکستان پہنچ گئے تھے، انہیں ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ایرانی جہاز کی واپسی کا عمل ایران اور امریکہ دونوں کے تعاون سے مشترکہ طور پر انجام دیا جا رہا ہے، پاکستان ایسے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے جاری ثالثی کوششوں کو جاری رکھے گا، ہم مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔قبل ازیں امریکی ٹی وی نے سینٹ کام ترجمان کیپٹن ٹام ہاکنز کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ایرانی بحری جہاز ایم وی توسکا ضبط کیے جانے کے بعد عملے کے 22 ارکان سمیت پاکستان منتقل کر دیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز 19 اپریل کو امریکی فورسز نے قبضے میں لیا تھا، اسے خلیجِ عمان میں ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے قریب روکا گیا تھا، پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔
Check Also
کراچی: گزشتہ روز کے مقابلے گرمی میں کمی، پارہ 35 ڈگری ریکارڈ
کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت میں کمی …
Pakistan Image