بشریٰ بی بی پیشی بھگت کر اسیر شوہر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جیل روانہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسیر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل روانہ ہو گئیں۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز “کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان سے ملاقات کے دوران ممکنہ طور پر موجودہ سیاسی صورت حال اور مختلف مقدمات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گی۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں جس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے سابق خاتون اول کی عبوری ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کر دی۔ دریں اثنا عمران خان کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بھی 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *