190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں سات مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔

اپیلیں مقرر ہونے پر سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹادیں۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بننچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کرنے کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔

عدالت نے سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں سات مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے مرکزی اپیل پر سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواستیں سننے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے مارچ 2025 میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ اور بشریٰ بی بی کو سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *