ورلڈکپ میں شامل کون کونسی 7 ٹیمیں پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرسکیں گی؟ آئی سی سی نے واضح کردیا

دبئی(پاکستان امیج) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025ءکے لیے کون سی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی؟ آئی سی سی نے قوانین واضح کر دیئے۔ “ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے قوانین میں کی جانے والی ایک نمایاں تبدیلی کی تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹاپ 7ٹیمیں چیمپینز ٹرافی 2025ءکے لیے کوالیفائی کریں گی۔
میزبان پاکستان کی ٹیم ان 7ٹیموں کے ساتھ آٹھویں ٹیم ہو گی جو چیمپینز ٹرافی کھیلے گی۔ نومبر 2021ءمیں آئی سی سی کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ چیمپینز ٹرافی میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کا فارمیٹ گزشہ ایڈیشن کی طرح ہو گا جس میں چار چار ٹیموں کے 2گروپ ہوں گے۔ ان میں سے4 ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلیں گی اور ان میں جیتنے والی 2 ٹیموں کے مابین فائنل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق چونکہ 7ٹیموں کا انتخاب ورلڈ کپ 2023ءمیں ٹیموں کی کارکردگی سے خودبخود ہو جائے گا اور پہلے 7نمبروں پر آنے والی ٹیمیں ازخود کوالیفائی کر جائیں گی۔ چنانچہ چیمپینز ٹرافی میں آئی لینڈ، زمباوے اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیمیں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ یہ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023ءکے لیے بھی منتخب نہیں ہو پائی تھیں۔ ورلڈ کپ میں موجودہ پوائنٹس کے لحاظ سے انگلینڈ کا بھی چیمپینز ٹرافی سے باہر ہونے کے امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *