محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

لاہور(پاکستان امیج) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا، بے پناہ رش اور اے سی بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا اور موقع پر موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے میں استفسار کیا۔

وزیرداخلہ نے مختلف کاونٹرز ہر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، وزیرداخلہ نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں، صورتحال بہتر تھی، آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا، شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *