خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں 3.9 شدت کا زلزلہ

پشاور(پٌاکستان امیج) خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت3.9 ریکارڈکی گئی،جبکہ گہرائی35کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پشاور سے 58 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلہ صبح تقریباً 7 بجے آیا، جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر مزید طاقتور، کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پاکستان امیج)بالائی فضاؤں میں موجود ہائی پریشر ایریا آج سے مزید طاقتور ہو سکتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email