ورلڈکپ، گرین شرٹس کے وہ 3 ریکارڈ جنہوں نے شائقین کرکٹ کا دل مزید بوجھل کردیا

نئی دہلی(پاکستان امیج) ورلڈ کپ 2023ءمیں پاکستانی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی نے کرکٹ کے مداحوں کو شدید مایوس کیا ہے۔ہر ٹیم کے ریکارڈز اس کے مداحوں کے لیے خوشی کا سبب ہوتے ہیں لیکن اس عالمی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے 3 ایسے ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن پر ہر کرکٹ فین کا دل صدمے سے بوجھل ہے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان 3 ریکارڈز میں 2بار 270پلس رنز کا دفاع نہ کرپانا، افغانستان سے پہلی بار شکست کھانا اور ورلڈ کپ میں مسلسل 4میچز میں شکست کھاناشامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے یکے بعد دیگرے بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور ساﺅتھ افریقہ کے خلاف میچز میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شکست کھائی۔

رپورٹ کے مطابق اب اگر پاکستانی ٹیم اپنے تینوں باقی ماندہ میچز نمایاں مارجن کے ساتھ جیتتی ہے تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی موہوم سی امید ہے۔ تاہم معجزے کے لیے عملیت پسندی ناگزیر شرط ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *