معرکۂ حق کو ایک سال مکمل، قوم اور افواج کا لازوال اتحاد مزید مستحکم

اسلام اآباد(پاکستان امیج)معرکہ حق کےایک سال مکمل ہونے پر آزادکشمیرکےعوام نے بھرپور قومی جوش و ولولے کے ساتھ اظہارخیال کیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف مکتب فکرسے تعلق رکھنے والےغیور شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم اورمسلح افواج کے درمیان مثالی یکجہتی کا مظاہرہ قابلِ فخراور قابل تقلید ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کےموقع پر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

قوم اورفوج کےدرمیان یہ بےمثال رشتہ دراصل ہمارےاجتماعی شعور، اتحاد اور قومی غیرت کی عکاسی کرتا ہے۔ آزاد کشمیرکے شہریوں کا بھرپور ولولے، جذبے اورعزمِ صمیم کااظہاراس بات کی دلیل ہے آزادکشمیرکےعوام اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑےہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *