معرکہ حق، پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرکے دشمن کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو باز رہنے کی تنبیہ کی۔

گزشتہ سال 3 مئی کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربہ سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔

ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے اور 450 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کا دوٹوک پیغام دیا۔

پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے اپنی دفاعی برتری اور تکنیکی مہارت کو عملی طور پر ثابت کیا۔

ابدالی میزائل کے تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاریوں اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔

عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاعی نظام کی جانچ سے ہی بھارت کے فالس فلیگ جیسے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیکراسے خاموش کروا دیا۔

پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاک افواج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت ملکی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کراچی کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

کراچی (پاکستان امیج)حب ندی میں تین افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email