عیدالاضحیٰ کب منائی جائے گی ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات ہو گی۔

17 مئی کی شام چاند کی عمر اکثر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہو گی، مطلع صاف رہا تو 17 مئی کو چاند دیکھا جا سکے گا اور یکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحی 27 مئی کو ہو گی۔

اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو ذو القعد 30 دن کا ہو گا اور عید 28 مئی بروز جمعرات کو ہو گی البتہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *