سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، ان کیخلاف مہم چلانیوالے ناکام ہوں گے: بیرسٹر گوہر

پشاور(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والوں کو ناکامی ہوگی۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ہے، سہیل آفریدی بہترین کام کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *