رئیل اسٹیٹ سے متعلق بڑے فیصلے، وزیراعظم کے ساتھ آباد نمائندگان کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے نمائندوں کے وزیرِ اعظم کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد اہم اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں ملک میں پراپرٹی سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں زمینی تنازعات کے فوری حل اور تصفیوں کے لیے آباد نمائندوں کی جانب سے خصوصی عدالتی بینچوں کے قیام کی تجویز پیش کی گئی جس پر وزیر اعظم نے گرین سگنل دے دیا۔

علاوہ ازیں ملک بھر کی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے مطالبے پر بھی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم جلد سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ٹیکسوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گوادر میں تعمیراتی صنعت کے لیے ون ونڈو آپریشن کے قیام پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ گوادر کو ٹیکس فری زون بنانے پر غور و فکر حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، اس حوالے سے پالیسی جلد مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا عندیہ بھی دیا، جبکہ پراپرٹی پر عائد سیکشن 7 ای سے متعلق فیصلہ سازی کی بھی نشاندہی کی۔ اجلاس میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکسوں کی شرح پر بھی وزیر اعظم نے آئندہ بجٹ میں غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آسان اقساط پر ای بائیکس! اساتذہ کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا

لاہور (پاکستان امیج ) اساتذہ کو بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email