لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطبق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں پر پیشرفت اور لوگوں کو اپنے گھر کے حصول کیلئے رعایتی قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا.۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزارت کے اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *