بالی وڈ سٹار سنجے دت اور معروف گلوکار بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو سنجے دت اور گلوکار بادشاہ سمیت 40 افراد کے خلاف ڈیجیٹل پائریسی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میڈیا کمپنی نے ان شخصیات پر ڈیجیٹل پائریسی کا الزام عائد کیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا افراد نے آئی پی ایل میچز سٹریم کرنے کے حوالے سے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کی ہے۔واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ گلوکار و ریپر بادشاہ مخصوص انداز کی موسیقی سے سامعین کو مدہوش کرنے کی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب ان پر یہ نئی افتاد آن پڑی ہے جس کے بعد آج وہ اپنے خلاف درج مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے مہاراشٹرا کے سائبر آفس کے روبرو پیش ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *