ویرات کوہلی سے ملاقات نہ ہونے پر کم عمر مداح نے غصے میں بیٹ توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

ممبئی(پاکستان امیج)آئی پی ایل سیزن کے دوران بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی سے ملاقات اور آٹوگراف حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والا ایک کم عمر مداح آٹوگراف نہ ملنے پر شدید مایوسی کا شکار ہو گیا اور غصے میں اپنا کرکٹ بیٹ توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ ہوٹل کے ریسیپشن پر ویرات کوہلی کا انتظار کر رہا تھا تاکہ وہ اپنا کرکٹ بیٹ ان سے سائن کرا سکے۔ جب رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کھلاڑی ویرات کوہلی اپنی سیکیورٹی اور اسٹاف کے ہمراہ ہوٹل پہنچے تو بچے نے ان کے قریب جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔

وہاں موجود افراد کی جانب سے درخواستوں کے باوجود بچے کو ویرات کوہلی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہو کر رونے لگا اور غصے میں اپنا کرکٹ بیٹ زمین پر مار کر توڑ دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے بچے سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لمحات بچوں کے لیے انتہائی اہم اور یادگار ہوتے ہیں جبکہ بعض نے کھلاڑیوں کی مصروفیات اور سیکیورٹی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہر وقت ملاقات ممکن نہیں ہوتی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کبھی کبھی ایک چھوٹا سا لمحہ کسی اسٹار کے لیے عام بات ہوتا ہے لیکن بچے کے لیے وہ زندگی بھر کی یاد بن جاتا ہے‘۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’ہر بار کوئی کھلاڑی آپ کو آٹوگراف نہیں دے سکتا یا ملاقات نہیں کر سکتا کیونکہ ان کی اپنی زندگی اور ذاتی وقت بھی ہوتا ہے۔ ہم نے ویرات کوہلی کو اکثر مداحوں سے ملتے اور آٹوگراف دیتے دیکھا ہے‘۔

کئی صارفین نے بچے کے ردعمل پر بھی تنقید کی۔ ایک نے لکھا ’آج کل کے بچے غیر ضروری غصہ دکھانا نہیں چھوڑتے۔ والدین کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ اس طرح کا غصہ دکھا رہا ہے‘۔ ایک اور نے سوال کیا کہ ’کیا ویرات ہزاروں مداحوں کو آٹوگراف دے سکتے ہیں؟ کیا یہ ممکن ہے‘؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *