ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی، اور اس ماہ کیلئے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 23.55 فیصد، جوہری ایندھن 21.95 فیصد، مقامی کوئلہ 16.76 فیصد رہا۔

اس کے علاوہ درآمدی کوئلہ 13.80 فیصد، مقامی گیس 11.34 فیصد، ایل این جی 5.64 فیصد، ہوا 3.46 فیصد، سولر 1.18 فیصد اور فرنس آئل 1.02 فیصد رہا۔

اگر اس اضافے کی منظوری دی جاتی ہے تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *