ورلڈ کپ، افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے دی

پونے (پاکستان امیج)ورلڈ کپ کے تیسویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان کی ٹیم نے242 رنز کا ہدف چھیالیسویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، عظمت اللہ عمرزئی 73، رحمت شاہ 62 اور حشمت اللہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اس سےقبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی جانب سےپاتھم نسانکا اور دیمتھ کروناتنے نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کروناتنے 22 رنز کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا نصف سینچری بنانے میں ناکام رہے اور 46 رنز پر عظمت اللہ عمر زئی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے کوشل مینڈس 39 اور چوتھے نمبر پر آنے والے سدیرا 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ان کے علاوہ چیریتھ اسالنکا نے 22 اور اینجلیو میتھیوز نے 23 رن کی اننگ کھیلی جبکہ اور کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فضل حق فاروقی نے 34 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا پانچویں اور افغانستان ساتویں پوزیشن پر ہے ، دونوں کے پوائنٹس 4 ہیں لیکن رن ریٹ میں فرق ہونے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن میں واضح فرق ہے ۔دونوں ٹیموں میں سے اگر کوئی بھی آج جیتتا ہے تو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے کافی دوری برقرار رہے گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *