26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کیس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر انہیں سمیت 10 ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے کیس کے آخری گواہ کو بھی طلب کر لیا ہے اور تفتیشی افسر انسپکٹر خلیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ کیس 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے تناظر میں درج کیا گیا تھا، جس کی کارروائی انسداد دہشتگردی عدالت میں جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *