پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد (پاکستان امیج)وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے،ایک نجی ایئرلائن کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی منظوری بھی دے دی گئی، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ منظوری صنعتی اشیاء اور خدمات کے شعبے میں درآمدات و برآمدات بڑھانے کیلئے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *