کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج)شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس کیس میں سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تجاوزات کیس میں سعید غنی کے خلاف حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا۔ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *