اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 85 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک ہزار 576 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع

اسلام آباد(پاکستان امیج)اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email