محسن نقوی سےامریکی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی، مذاکرات سےمتعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل نہایت ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام فریقین پرامن حل کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر اس مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email