چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کو بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا،درخواست پر مزید سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *