تحریک انصاف کا 2 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے لیے درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سیاسی قوت کے اظہار کے لیے صوبائی دارالحکومت کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2 مئی کو مینارِ پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی جلسے سے خطاب کریں گے

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں جلسے کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

محسن نقوی سےامریکی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی، مذاکرات سےمتعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email