بھارت کی ملیالم اداکارہ پراسرارطورپر جاں بحق ہوگئی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارت کی ملیالم اداکارہ پراسرارطورپر جاں بحق ہوگئی ہیں اور 35سالہ رینجوشا میمن کی لاش اپنے اپارٹمنٹ سے ملی ، وہ سٹی آف گاڈ سمیت دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی اپنے فلیٹ سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے جہاں وہ اپنے شوہر کیساتھ مقیم تھیں ۔ اس سلسلے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ، وہ کئی ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

کچھ اطلاعات ایسی بھی ہیں کہ اداکارہ معاشی مسائل کا شکار تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *