ایران امریکا جنگ بندی سے متعلق پیشرفت؛ وزیراعظم نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

آن لائن ادویات فروخت کرنے والی دو سے تین ویب سائٹس کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email