سیکیورٹی خدشات اور امن مذاکرات کے تناظر میں سپریم کورٹ میں اسٹاف حاضری معمول سے کم

اسلام آباد(پاکستان امیج)سیکیورٹی خدشات اور امن مذاکرات کے تناظر میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسٹاف کی حاضری معمول سے کم رہی، ذرائع کے مطابق صرف ججز ہی عدالت پہنچ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے محدود پیمانے پر سماعت کرتے ہوئے کچھ مقدمات سنے جبکہ متعدد کیسز ملتوی کر دیے گئے۔

چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں وکلاء ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر معمول کی عدالتی سرگرمیاں متاثر رہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ ججز پشاور اور کچھ لاہور روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *