ایران امریکا مذاکرات، ریڈ زون میں شہریوں کا داخلہ اور دفاتر بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون میں داخلہ بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریڈ زون میں 21 اپریل کو بھی داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔

مزید پڑھیں

نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون میں قائم دفاتر اور اسکولز کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 21 اپریل کو ریڈ زون میں تمام سرکاری و نجی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر ریڈ زون جانے سے گریز اور ریڈ زون میں واقع اداروں کو آن لائن کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *