صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ صنم جاوید کے خلاف 2مقدمات درج ہیں،رہائی کی رو بکار کے بعد ملزمہ کو دوبارہ گرفتار کیاگیا،عسکری ٹاور مقدمے میں اے ٹی سی نے ڈسچارج کردیا،پھر ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں صنم جاوید کو نامزد کیاگیا۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ 9مئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی پیشرفت ہوتی ہے،صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزدکیاگیا،توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت 3نومبر کو ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *