اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد، پشاور، سوات اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا، جہاں سے اس کے اثرات شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں تک محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اب تک کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *