بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی جیل میں ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اور بہن کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت جاری رہی۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی، بشریٰ بی بی کی فیملی نے انکی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، بشریٰ بی بی کی فیملی سے خصوصی طور پر ملاقات کروائی گئی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی گزشتہ شب آنکھ کی سرجری ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *