اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی عدلیہ کے خلاف تقاریر سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نوازشریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت 15 نومبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 2018 میں کی گئی مبینہ عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت سے متعلق کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
Pakistan Image