پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل

راولپنڈی(پاکستان امیج) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی کے ساتھ ترکیہ میں مکمل ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں پاک فوج اور ترک افواج نے شرکت کی، مشق کی سرگرمیاں انقرہ اور سپارٹا میں ہوئیں، مشق نے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے۔

بتایا گیا ہے کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا مشق کا بنیادی مقصد تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آبادی والے علاقوں میں جنگ اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی، مشق کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *