شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 726 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ اور طلب 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

پاور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل 7 ہزار 814 میگاواٹ، سولر سے 450 میگاواٹ اور ونڈ انرجی سے ایک ہزار 490 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

اسی طرح نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 890 میگاواٹ جبکہ بگاس پاور پلانٹس 100 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کر رہے ہیں، تاہم پیداوار اور طلب کے درمیان بڑا فرق برقرار رہنے کے باعث مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *