لاہور (پاکستان امیج ) مصر نے پاکستان کے لیے خوبصورت خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ عالمی صورتحال میں پاکستان کی امن کی کوششوں اور سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے مصر نے پاکستان کے لیے دل کو چھو لینے والا خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے جذبات کو خوبصورت انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔
نغمے کا عنوان ’’Ahlan Ya Batal‘‘ (اَہْلًا یَا بَطَل — خوش آمدید اے ہیرو) ہے، جسے مصری گلوکار محمد الکریم نے اپنی آواز سے سجایاہے۔ اس میں پاکستان کو امت مسلمہ کا محافظ اور علاقائی امن کا سفیر قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں پاکستان کی طاقت، اتحاد اور عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کو سراہا گیا ہے، خاص طور پر حالیہ تنازعات میں امن کی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ پاکستان کے یوم پاکستان اور حالیہ سفارتی پیش رفت کے موقع پر خاص طور پر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ نغمہ پاکستان میں تیزی سے وائرل ہوا، ہزاروں لائیکس اور شیئرز حاصل کر چکا ہےسوشل میڈیا صارفین بھی اس نغمے پر تعریفی تاثرات لکھ رہے ہیں ،اکثریت نے لکھا کہ ’’دنیا پاکستان کے نغمے گا رہی ہے‘‘۔
پاکستانی عوام بھی نغمے کو بہت پسند کر رہے ہیں اور اسے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔
Pakistan Image