’فیملی کا ہر شخص وقت نہ دینے پر مجھ سے ناراض ہے‘ اداکارہ سحر خان نے انکشاف کردیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ وقت نہ دینے کی وجہ سے فیملی کا ہر شخص مجھ سے ناراض مگر میرے کام سے خوش ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں خود حیران ہوتی ہوں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کیسے آگئی، دراصل میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی اصل وجہ اداکارہ صنم جنگ ہیں۔سحر کا کہنا تھا کہ میری ایک دوست نے صنم جنگ سے جبکہ صنم جنگ نے ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کروائی اور پھر میرا آڈیشن ہوا اور میں سلیکٹ ہوگئی، آڈیشن میں سلیکٹ ہونے کے بعد دادا نے مجھے اجازت دے دی جس کے بعد میرے فیصلے پر فیملی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میں فیملی کو وقت نہیں دے پاتی جس کی وجہ سے میری فیملی کا ہر شخص مجھ سے ناراض رہتا ہے، ہاں البتہ میری فیملی میرے کام کی وجہ سے بہت خوش ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *