عنایا خان کیسے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ سب کچھ بتادیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان نے کہا ہے کہ میرے ہونے والے شوہر کو ڈانس کرنا آنا چاہیے کیونکہ میں بہت اچھا ڈانس کرتی ہوں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عنایا خان نے لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خصوصیات کے بارے میں کھل کر بات کی۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے کوئی اس قابل نہیں لگا جس سے شادی کر سکوں،آج کل کے زمانے میں لوگ بناوٹی ہیں جن سے بھی آپ مل رہے ہیں وہ 99 فیصد بناوٹی ہیں۔

اداکارہ عنایا کا مزید کہنا تھا کہ میں جس سے شادی کروں گی وہ وفادار ہونا چاہیے، خیال رکھنے والا، ہینڈسم ہو اور اس میں ڈسلپن ہونا چاہیے، تھوڑا سا سوشل بھی ہو تو اچھا ہے تاکہ میرے ساتھ ویڈیو اور ریلز بنا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *