ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کا بُرا حال مگر ابھی بھی سیمی فائنل میں جانے کیلئے امید باقی, جانیے کس طرح؟

لاہور(پاکستان امیج) ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کا ہے تو بُرا حال ،معاملہ شاہینوں کے ہاتھ سے نکل گیا مگر ابھی بھی سیمی فائنل میں جانے کیلئے ایک امکان تاحال موجود ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم کی رواں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، بھارت، اور جنوبی افریقہ نے خوب درگت بنائی۔ موجودہ پرفارمنس پر کرکٹ شائقین نے حسب توقع تنقید کرتے ہوئے شاہینوں کو خوب تختہ مشق بنایا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنا انتہائی مشکل ہے تاہم امید کی ایک کرن ابھی بھی باقی ہے۔

پاکستانی ٹیم اگر آئندہ 3 میچز جیت لے تو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے تاہم یہ اتنا بھی آسان نہیں۔ دیگر ٹیموں کی پوزیشن بھی پاکستان کے حق میں ہونا بھی ضروری ہے جو اپنی جگہ خود ایک مشکل امر ہے۔ پاکستان کو اگلا بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہر صورت جیتنا ہو گا۔ اس سے زیادہ مشکل یہ ہے کہ آسٹریلیا کو اپنے اگلے تینوں میچ ہارنا ہوں گے جس کا بظاہر بہت کم امکان ہے۔ اگر آج نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کو ہرائے۔ بنگلہ دیش نیدرلینڈز کو، بھارت انگلینڈ کو، سری لنکا افغانستان کو، نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو، بھارت سری لنکا اور افغانستان نیدرلینڈز کو ہرائے تو پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *