پاک جنوبی افریقہ میچ، عرفان پٹھان بھی ناقص ایمپائرنگ پربول پڑے

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارت کے سابق فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک وائیڈ بال اور ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کی قسمت اچھی رہی، ورلڈ کپ کا بہترین میچ ہوا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا ٹیم نے 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *