جے ڈی وینس کے طیارے نے کن روٹس کو نظر انداز کیا اور تاخیر سے کیوں پہنچا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایران سے جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان آنیوالے امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ اعلان کردہ وقت سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچا۔

امریکی وفد نے آج صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر پرواز کی آمد میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کو ایک اسٹاپ اوور کرتے ہوئے امریکا سے 15 گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا، طیارہ پاکستانی وقت شام 5:47 اور امریکی وقت صبح 8:47 بجے میری لائن کے کیمپ اسپرنگ بیس سے روانہ ہوا۔

سی 32 اے طیارہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا سفر طے کرکے میری لینڈ سے اسلام آباد پہنچا، اس دوران طیارے نے ڈھائی گھنٹے پیرس میں قیام بھی کیا۔

دوسری جانب طیارے نے نارمل روٹ سے سفر نہیں کیا بلکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی فضائی حدود کو نظر انداز کیا، طیارہ جارجیا، آذربائیجان اور ترکمانستان سمرقند سے ہوتے ہوئے تاجکستان پہنچا۔

افغانستان کی طویل فضائی حدود کو نظر انداز کرتے ہوئے طیارہ 10 بجے چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، پاکستانی فضائی حدود میں امریکی طیارے کا ائیر فورس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، امریکی ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے نے 10:33 بجے نورخان ائیربیس پر لینڈ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *