کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے کیس کا فیصلہ محفوظ

گوجرانوالہ(پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم صفدر کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا جو پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تحریک انصاف کے دور حکومت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے الزامات عائد کئے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *