پنجاب میں کاغذات کی گمشدگی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرانے کی سہولت متعارف

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جیسے ضروری کاغذات گم ہونے پر شہریوں کو پولیس اسٹیشن کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “پنجاب پولیس پاکستان” ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ درج کروا سکیں گے۔

اس جدید سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد ایف آئی آر کی کاپی بھی شہری کو گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری دفاتر میں رش میں بھی کمی آئے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ایپ کا مقصد پولیسنگ کے نظام کو جدید بنانا اور عوام کو خدمت مراکز یا تھانوں کے چکروں سے نجات دلانا ہے۔ اس سہولت سے پنجاب بھر کے لاکھوں شہری مستفید ہو سکیں گے اور کسی بھی قانونی ضرورت کے لیے فوری طور پر اپنی گمشدگی کی رپورٹ کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *