کرچی(پاکستان امیج)سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹس، ہوٹلزاور شادی ہالزکے نئے اوقات کار نافذکر دیئے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت کاکہنا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مالز رات8بجے بند کردیئے جائیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات ہفتے کے ساتوں دن نافذ العمل ہوں گے،تاہم تندور، ملک شاپس، بیکریز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کلینکس، ہسپتال اور پیٹرول پمپس بھی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکومت سندھ کاکہنا ہے کہ ہوٹلز اورفوڈ آؤٹ لیٹس شام 7سے رات ساڑھے11بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے،ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی،شادی ہالز کو رات8سے 12بجے تک تقریبات کی اجازت ہوگی۔
Pakistan Image