’جے ڈی وینس اپنا پی ٹی اے اپروو آئی فون لیکر آنا‘، امریکی نائب صدر کے پاکستان آنے پر میمز کی بھرمار

اسلام آباد(پاکستان امیج)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران امریکا مذاکرات کے لیے پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے اور اسی سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جے ڈی وینس پر متعدد میمز بنائیں جیسے کہ انہیں آتے ہی مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے شو میں مدعو کرلیا جائے گا۔

اسی طرح ایک صارف نے میم بنائی کہ جے ڈی وینس اتوار بازار جائیں گے تو انہیں اپنی شرٹ دکھائی دے گی جو فروخت ہونے کے لیے بازار میں موجود ہوگی۔

ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ جے ڈی وینس اپنا پی ٹی اے اپروو آئی فون پاکستان لے کر آنا ورنہ یہاں وہ نہیں چلے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *