ابوظبی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد گرفتار

ابوظہبی (پاکستان امیج)ابوظبی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے گمراہی اور افواہیں پھیلانے پر 375 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ان افراد پر مختلف مقامات کی ویڈیوز بنانے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریوں کو ایرانی حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق افواہیں پھیلانے سے منع کیا جاچکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *